پنجاب، نجی اسکول ہفتے کو بند، سرکاری کھلے رہیں گے

August 05, 2021

لاہور سمیت پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران اسکولز کھولنے کے معاملے پر محکمہ تعلیم پنجاب نے بیان جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولز ہفتہ کوکھلے رہیں گے، سرکاری اسکولوں میں نصف طالبعلم پڑھنے کے لیے آئیں گے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پرائیوٹ اسکولز ہفتہ کو بند ہوتے ہیں۔

پرائیوٹ اسکولز مالکان اپنی مرضی سےاسکول کھولناچاہیں تو کھلے رکھ سکتےہیں۔