کراچی میں 8 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

August 05, 2021


محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 8 سے 10 محرم تک ہوگا۔