پشاور کی ہول سیل مارکیٹوں میں چینی کی قلت پیدا ہوگئی

August 05, 2021

پشاور کی ہول سیل مارکیٹوں میں چینی ناپید ہوگئی ہے۔ ڈیلرز نے اپنی دکانوں پر "چینی دستیاب نہیں" کے کارڈز آویزاں کر دیئے ہیں۔ چینی کی شدید قلت سے چینی کی بلیک میں فروخت ہو رہی ہے۔

چینی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انہیں فی کلو گرام چینی سو روپے میں پڑتی ہے تو وہ کیسے 88 روپے میں کلو چینی فروخت کر سکتے ہیں۔

چینی کی شدید قلت سے نہ صرف خریدار پریشان ہیں بلکہ ہول سیل مارکیٹ میں ٹرک لوڈ ان لوڈ کرنے والے مزدوروں کو بھی اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلانے کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔

ہول سیل ڈیلرز کے مطابق پشاور میں چینی کے روزانہ دس ہزار تھیلے فروخت ہوتے تھے۔ مارکیٹ میں چینی کی عدم دستیابی کے باعث فی کلو گرام چینی 115 سے 120 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔