آسٹریلیا میں کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، وکٹوریا میں لاک ڈائون نافذ

August 05, 2021

آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے۔ جس کے بعد مزید شہروں میں پابندیاں سخت کردی گئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق سڈنی میں گزشتہ روز کورونا کے 262 کیس سامنے آئے۔ جبکہ 5 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ وکٹوریا میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آئی ہے اور آج شام سے7 دن کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا کے باعث آسٹریلیا کی دو تہائی آبادی لاک ڈاؤن کے زیر اثر ہے۔