کابل سے اڑنے والے اطالوی فوجی طیارے کی جانب فائرنگ کی گئی،اطالوی دفاعی ذرائع

August 26, 2021


اطالوی دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل سے اڑنے والے اطالوی فوجی طیارے کی جانب فائرنگ کی گئی۔

اطالوی دفاعی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں اطالوی فوجی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔

طیارے میں سوار اطالوی صحافی کا کہنا ہے کہ طیارے کے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

صحافی کا کہنا ہے کہ اطالوی فوج کے طیارے میں تقریباً 100 افغان شہری سوار ہیں۔