سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

August 30, 2021

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی کیٹگری ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد کیلئے اجازت نامہ درکار ہوگا، عارضی سفری پابندیوں میں 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کیٹگری سی میں بنگلہ دیش، ایران، عراق، نیپال، ساؤتھ افریقہ سمیت 15 مملک شامل ہیں۔

نئی سفری پابندیوں کے مطابق کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔