کراچی میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ پی ڈی ایم اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

August 30, 2021

محکمہ پی ڈی ایم اے نے کراچی میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کے بعد تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق31 اگست کی رات سے تین ستمبر تک اندرونِ سندھ یعنی تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ ڈسٹرکٹ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوں گی۔

کراچی میں 01ستمبر سے 03 ستمبر تک تیز بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی۔