دہلی، کنٹینرز میں کھُلنے والے ’محلہ کلینکس‘ کی ویڈیوز وائرل

August 31, 2021


بھارتی شہر دہلی میں مقامی سرکار کی جانب سے اشیاء کی درآمد ، برآمد کے لیے استعمال ہونے والے کنٹیرز میں ’محلہ کلینکس‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام کے لیے صحت کی ناکافی سہولتیں ہونے کے باعث گلی محلوں میں کنٹینرز میں کلینکس بنا دیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی سیاست دان کی جانب سے بنائے گئے کلینکس میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں مریض علاج کے لیے آ رہے ہیں اور مستفید ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں تا حال 500 محلہ کلینکس بنائے جا چکے ہیں، اِن کلینکس کے قیام سے کورونا وبا کے دوران عوام کو صحت سے متعلق کافی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔