قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری کے سلسلے میں 75 فیصد شیئرز کی بولی کل 23 دسمبر کو ہو گی۔
نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بولی دہندگان کی طرف سے سیل شدہ بولیاں صبح ساڑھے 10 بجے جمع کرائی جائیں گی۔
کل دوپہر ساڑھے 3 بجے بولی دہندگان کی موجودگی میں بولیاں کھولی جائیں گی۔
تقریب میں بولیوں اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گا، نج کاری کے عمل کو طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
مشیرِ برائے نجکاری محمدعلی بولی کے عمل کے اختتام پر پریس کانفرنس کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت کی جا رہی ہے۔
حکومت تمام قواعد و ضوابط کے مطابق نجکاری کا شفاف، قابلِ اعتماد اور مستند عمل یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔