کراچی (نیوز ڈیسک)2025میں عالمی سطح پر گوگل سرچ میں گوگل پرسب سے زیادہ سرچ شخصیات میں ٹرمپ سر فہرست ، مسک کا دوسرا نمبر، سیاست، ٹیکنالوجی اور تفریح نے غلبہ برقرار رکھا، رجحان خبروں اور فوری واقعات سے متاثر، جس میں چند مشہور شخصیات نے سب سے زیادہ آن لائن توجہ حاصل کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سب سے زیادہ سرچ ہونے والے فرد قرار پائے، جنہیں تقریباً 16 ملین ماہانہ تلاشیں حاصل ہوئیں، جبکہ ایلون مسک تقریباً 11 ملین سرچ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ تفریح کے شعبے میں موسیقی نے نمایاں مقام حاصل کیا، جس میں ٹیلر سوئفٹ، سبری کارپنٹر اور رومیو سانتوس شامل ہیں، ہر ایک کو 6 سے 8 ملین ماہانہ سرچز حاصل ہوئیں۔ کھیلوں میں کرستیانو رونالڈو اور نئے فٹبال اسٹار لامین یمال کی تلاش میں اضافہ دیکھا گیا۔