علیزے شاہ کی آواز میں راحت فتح علی کا گانا مقبول

August 31, 2021


پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ آج کل اپنے مداحوں کو اپنی سُریلی آواز میں گنگنائے جانے والے گیتوں سے حیران کررہی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کا مقبول ترین گیت ’اورے پیا‘ اپنی سُریلی آواز میں گایا۔


گانا سنانے سے پہلے علیزے نے کہا کہ یہ ان تمام مداحوں کی فرمائش پر گا رہی ہیں جو اُن سے آئے روز اردو گانا گانے کا کہتے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ اُن کے بالوں میں بم پھٹا ہوا ہے جس کے لیے وہ دیکھنے والوں سے معذرت خواہ ہیں۔

علیزے نے اپنی سُریلی آواز میں ’اورے پیا‘ گاتے ویڈیو شیئر کی، ویڈیو پر مداحوں کی بڑی تعداد ان کی گلوکاری کی صلاحیتوں سے متاثر دکھائی دے رہی ہے۔

صارفین کا ماننا ہے کہ علیزے میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی خوب ٹیلنٹ موجود ہے۔