• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ ٹاپ ٹرینڈ کیوں بنی ہوئی ہیں؟

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ علیزے شاہ اپنے منفرد لباس کے انتخاب کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں جس کے باعث وہ آئے دن پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل کے سرِ فہرست ٹرینڈ کا حصہ بنتی رہتی ہیں۔

آج بھی وہ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جس کی وجہ ان کا ایوارڈ شو کی تقریب میں کالا مغربی طرز کا لباس ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین علیزے شاہ کے مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اداکارائیں شہرت کی تلاش میں اپنی معصومیت اور اپنے لباس سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

ایک صارف نے مشورہ دیا کہ ’علیزے شاہ دنیا میں ثنا خان بننے کی کوشش کریں۔‘

کچھ صارفین عمران خان کے حالیہ بیان سے بھی اتفاق کرتے نظر آئے، صارفین نے کہا کہ بے شک وہ عمران خان کے بیان سے متفق نہیں تھے ، اس ایوارڈ شو کی تقریب نے عمران خان کے بیان کو صحیح ثابت کردیا ہے۔

وزیراعظم نے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان دیا تھا۔

علیزے شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں علیزے اپنی معصومیت کی وجہ سے ان کی پسندیدہ اداکارہ تھیں لیکن اب انہیں علیزے سے نفرت محسوس ہورہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مغرب سے متاثر خواتین کو مغرب میں ہی پھینک دینا چاہئے۔‘

واضح رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں منعقدہ ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کا لباس زیب تن کرنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداح سخت ناراض ہیں وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس تنقید میں حصہ لیا ہے اور کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

تازہ ترین