نیوزی لینڈ کی ویب سائٹ پر چارپائی کی مہنگے داموں فروخت

August 31, 2021

نیوزی لینڈ کی اینابیل نامی ویب سائٹ کی جانب سے بر صغیر خصوصاً پاکستان اور بھارت میںاستعمال کی جانے والی چارپائی کی فروخت کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی گھریلو اشیاء آن لائن بیچنے والی ایک ویب سائٹ ’اینابیل‘ کی جانب سے اپنے مصنوعات میں ایک چارپائی کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ویب کا چارپائی سے متعلق تفصیلات میں لکھنا ہے کہ یہ بر صغیر کی ایک ثقافتی چارپائی ہے جسے دن میںآرام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

نوزی لینڈ کی ویب سائٹ پر لکڑی سے بنی اس چارپائی کی قیمت 800 -NZD رکھی گئی ہے جبکہ پاکستان کی کرنسی کے مطابق یہ مالیت 94 ہزار سے زائد بنتی ہے۔