کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سینیارٹی پر افسران کے اعتراضات کی سماعت آج سےہوگی

September 01, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں سینیارٹی پر افسران کے اعتراضات کی سماعت بدھ سے شروع ہوگی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر وقار ہاشمی پہلے روز گریڈ سولہ کے افسران کی شکایات سنیں گے سماعت جمعے تک روزانہ اور گریڈ بیس تک ہو گی واضح رہے واٹر بورڈ میں چار سال سے افسران کی اور گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کی گزشتہ دس سال سے ترقیاں نہیں ہو ئی ہیں ترقیاں نہ ہونے کی ایک وجہ افسران کی ایسی سینیارٹی لسٹ نہ ہونا بھی ہے جس پر سب کا اتفاق ہو۔