بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا چل بسے

September 02, 2021

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ نے سونے سے پہلے کچھ دوائیاں لیں جس کے بعد وہ بیدار نہ ہوئے۔

خاندانی ذرائع نے اداکار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے۔

اداکار کی موت کی تصدیق اسپتال ذرائع نے کردی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال میں رکھا جائے گا۔

سدھارتھ شُکلا بھارتی ٹی وی کے مقبول فنکار تھے، انہوں نے ’بالکا ودھو‘ اور ’دل سے دل تک ‘ سے شہرت حاصل کی۔

سدھارتھ شرما نے ’انڈیا گاٹ ٹیلینٹ ‘ کی میزبانی بھی کی تھی جبکہ رئیلیٹی شو فیئر فیکٹر خطروں کے کھلاڑی 3 میں بھی فاتح قرار پائے تھے۔

اداکار نے مقبول ترین فلم ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے خطروں کے کھلاڑی، جھلک دکھلا جا سیزن 6 اور بگ باس کے سیزن 13 میں بھی حصہ لیا اور بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح بھی ٹھہرے۔

اداکار کی موت کی اچانک خبر نے مداحوں کو غمزدہ کردیا ہے۔