• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکار دلجان کار حادثے میں چل بسا

بھارتی گلوکار دلجان امرتسر کے قریب جنڈیالہ گرو کے قریب خوفناک کار حادثے کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔

2012 میں بھارتی اور پاکستانی گلوکاروں کے مقابلے ’سرکشیترا‘کے رنر اپ دلجان کرتار پور سے امرتسر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوئی۔


اس خوفناک حادثے میں گلوکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجان گاڑی میں اکیلے تھے کیونکہ فیملی کینیڈا میں مقیم ہے۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

گلوکار کی موت سے مداح غمزدہ ہیں، جس کا اظہار وہ دلجان کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے کررہے ہیں۔


دلجان کی دو روز قبل شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ان کے نئے گانے جلد ریلیز کیے جانے تھے ۔

تازہ ترین