عاصم اظہر کے انڈسٹری میں 8 سال مکمل ہوگئے

September 02, 2021

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کےموسیقی کی دنیا میں کامیاب سفر کے 8 سال مکمل ہوگئے ہیں ۔

عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پر میوزک انڈسٹری میں اپنے 8 سالہ سفر سے یادگار لمحات کی جھلکیوں پر مشتمل ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے ۔


انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں یقین نہیں آرہا کے آٹھ سال مکمل ہوگئے ہیں ، ایسا لگتا ہے جیسے کل کی بات ہو ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’وقت کتنی تیزی سے گزرا اور ان 8 سالوں میں انہیں جو پیار ملا یہ بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔‘

عاصم اظہر نے مداحوں کا ان کی زندگی کا حصّہ بننے کے لیےشکریہ ادا کیا اور لکھا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ لوگ ان کےلیے اتنا سب کچھ کر رہے ہیں ۔

عاصم اظہر نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا کہ جب تک لوگ انہیں پسند کریں گے، اسی طرح انہیں محظوظ کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ گلوکار عاصم اظہر نے2013 میں اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کیا تھا لیکن انہیں شہرت 2016 میں کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے ملی ۔