• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر اور میرب علی کی پُرانی تصویر منظرعام پر

نوجوان گلوکار عاصم اظہر کی اپنی دوست اور ماڈل میرب علی کے ساتھ ایک پُرانی تصویر سامنے آئی ہے۔

ماضی میں دوستوں کے ہمراہ لی گئی تصویر ماڈل میرب علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں عاصم اظہر اور میرب ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔


میرب نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا میں میرے چند پسندیدہ لوگوں کے ساتھ گزرا یادگار وقت۔‘

میرب علی کی عاصم اظہر کے ساتھ تصویر پر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلسہ جاری ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی، اب پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی بنے گی۔

واضح رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی کے حوالے سے خبریں گردش کر چکی ہیں جن کی گلوکار تردید بھی کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں کہا جارہا تھا کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے ایک نجی تقریب کے دوران خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔

تازہ ترین