امریکا میں طوفان اور بارش سے ہلاکتیں 45 ہوگئیں

September 03, 2021

امریکا کی مختلف ریاستوں میں بارش اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45 ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیو جرسی، میری لینڈ، پنسلوینیا، فلے ڈلفیا اور کنیکٹیکٹ میں بھی طوفان باد و باراں نے زبردست تباہی پھیلا دی۔

مذکورہ پانچوں ریاستوں میں لاکھوں عوام بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ادھر نیویارک میں سب وے اسٹیشن اور ہوائی اڈہ ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے، سڑکیں دریا بن گئیں، نیویارک کے سب وے اسٹیشن بند کردیے گئے اور شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔