دفترخارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوشاں ہے، علی محمد خان

September 05, 2021

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے عافیہ صدیقی کے معاملے میں کردار ادا کرنے کے لیے کہوں گا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اب خواب غفلت سے بیدار ہونے اور اللہ سے کیا گیا وعدہ ایفا کرنے کا وقت ہے، دعا ہے اللہ ہم سے بھی محمود غزنوی والا کام لے۔

اپنے دورہ لاہور کے دوران علی محمد خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی اور وفاقی وزیر مونس الہٰی سے بھی ملاقات کی۔