منال خان کی شادی پر ایمن خان بے حال

September 09, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان آج کل اپنی جڑواں بہن منال خان کی شادی پر کافی مصروف اور انجوائے کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

معروف اداکارہ منال خان کی احسن محسن اکرام کے ساتھ کل بروز جمعہ شادی طے پائی ہے، اسی سلسلے میں آج کل اس جوڑی کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔

منال خان کی ڈھولکی کی جہاں خوبصورت تصویروں نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہیں اُن کی بہن ایمن خان کی ایک بے حال تصویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔

ایمن خان کی تصویر میںدیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تقریب کے اختتام پر اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ زمین پر بیٹھی گانے گا رہی ہیں، اس دوران گرم موسم سے پریشان ایمن خان نے زیور اتارا ہوا ہے اور بال بھی باندھے ہوئے ہیں اور گانا گانے میں مصروف ہیں۔


ایمن خان کی اس تصویر کا سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونا ہی تھا کہ اس پر متعدد میمز بن گئیں جس میںصارفین کا ایمن خان کی دو تصویروں کا موازنہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تقریب کے آغاز اور اختتام پر ایسا حال ہو جاتا ہے۔

اس وائرل میم پر ایمن خان نے بھی ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ’یہ صحیح بات ہے، گرمی میں شادی نہیں ہونی چاہیے۔‘