• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی پر حرا سومرو کی تنقید

پاکستانی اداکارہ حرا سومرو کی جانب سے معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی کی تقریب پر سخت تنقید کی گئی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار فرہاد کی بہن ’فاریہ‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حرا سومرو کی جانب سے منال خان اور احسن محسن کی ڈھولکی کی تقریب اور عنقریب ہونے والی شادی پر تنقید کی گئی ہے۔

حرا سومرو نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر منال خان اور احسن محسن کی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔

حرا سومرو نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اگر میں غلط ہوں تو مجھے معاف کیجیئے گا، پر ماہِ محرم میں ناچ گانے پر حکومت کی جانب سے سختی سے پابندی ہونی چاہیے۔‘

حرا سومرو نے سوال اٹھاتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’لوگ ٹک ٹاک بنا رہے ہیں، اچھل اچھل کر ویڈیوز بن رہی ہیں، اگر آپ کے گھر کسی کا انتقال ہوا ہوتا تو کیا یہی ہوتا؟۔‘

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس جوڑی کی 10 ستمبر بروز جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو ولیمہ طے پایا ہے۔

تازہ ترین