پاکستانی ریسلرز یونان پہنچ گئے

September 09, 2021

ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے تیسرے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ریسلرز یونان پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی ریسلر انعام بٹ، زمان خان اور عنایت اللّٰہ روم سے ایتھنز پہنچے، پاکستانی ریسلرز کچھ دیر میں ایتھنز سے پرالیا جائیں گے جہاں کیٹرینی بیچ پر ایونٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ ایتھنز میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا تیسرا ایونٹ 10 اور11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔