شہبازشریف سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں سے اچھے تعلقات ہیں،بلاول

September 13, 2021


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے میڈیا اتھارٹی کا مجوزہ بل زبردستی منظور کرایا تو عدالت جائیں گے، شہبازشریف سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

اسلام آباد میں پی ایم ڈی اے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم حکومت کو کسی کےحق روزگار پر ڈاکہ مارنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ خدشہ ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کے کسی مشترکہ اجلاس میں میڈیا اتھارٹی کا بل پاس کرائے گی۔

بلاول نے کہاکہ جن صحافیوں پر حملے ہوئے جب تک وہ مطمئن نہیں ہوتے ہم مطمئن نہیں ہونگے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہبازشریف سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، قائدحزب اختلاف وقتاً فوقتاً ہمیں اعتماد میں لیتے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا احترام کرتے ہیں ان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔