چوری چھپے بسکٹ کھانے والی ننھی بچی کی ویڈیو وائرل

September 14, 2021


سوشل میڈیا پر اس وقت ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ننھی سی بچی کو والد کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بچوں کی شرارتیں دل موہ لیتی ہیں، اکثر اوقات بچوں کی غلطیوں پر بھی اُن کے معصوم چہروں اور شرارتوں کے سبب ڈانٹا نہیںجاتا ہے، ایک ایسی ہی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننھی سی لڑکی ڈائننگ ٹیبل کی آڑ میں چُھپ کر بسکٹس سے بھرا جار لیے بیٹھی ہے اور مزے سے بسکٹس کھا رہی ہے، اس دوران اس ننھی پری کا والد ڈھونڈتے ہوئے وہاں پہنچ جاتا ہے۔

اپنے والد کو دیکھ کر چھوٹی بچی ڈرنے یا بھاگنے کے بجائے وہیں بیٹھی رہی اور دل کو چھو لینے والی ہنسی ہنستے ہوئے دوبارہ بسکٹ کھانے لگ گئی۔

بیٹی کی خوبصورت ہنسی پر والد کا دل بھی پگھل گیا اور وہ بھی ہنسنے پر مجبور ہو گیا۔