وزیر خزانہ کورونا کا بہانہ بناکر تاویلیں نہ گھڑیں، شازیہ مری

September 14, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے مہنگائی سے متعلق بیان پر ردعمل دے دیا۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ وزیر خزانہ کورونا وائرس کا بہانا بناکر مہنگائی سے متعلق تاویلیں نا گھڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شوکت ترین نالائق وزیراعظم کی نااہلی پر پردہ ڈال رہے ہیں، اُن کا بیان مضحکہ خیز اور سفید جھوٹ پر مبنی ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ترین صاحب آپ خود کہتے ہیں کہ نیب کے خلاف بات کرنے پر نوٹس آتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری نے سچ کہا تھا کہ نیب اور ملک کی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔