نائیجیریا، درجنوں مغوی طلبہ رہا

September 15, 2021

ابوجا (جنگ نیوز )نائجیرین حکام کے مطابق تقریباً 70مغوی طلبہ کو آزاد کرا لیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ فوجی کارروائی کے دباؤ میں اغوا کاروں نے ان بچوں کو رہا کیا۔ یکم ستمبر کو ایک مسلح گروپ نے کایا نامی گاؤں میں سرکاری سیکنڈری اسکول پر صبح سویرے حملہ کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ ساتھ چند اساتذہ کو بھی اغوا کر لیا تھا۔