اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

September 15, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر مچل بیچلٹ نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پراپنی مسلسل تشویش کااظہارکیاہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے آغاز پر انہوں نے کہاکہ بھارتی حکام نے عوامی اجتماعات، مواصلات کی بندش پرمسلسل پابندیاں عائد کررکھی ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں سینکڑوں افراد اظہاررائے کی آزادی کاحق مانگنے پرزیرحراست ہیں اورصحافیوں کو مقبوضہ وادی میں شدیددبائو کاسامناہے۔