عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

September 15, 2021


وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عدم اعتماد کی تحریک کے ردِ عمل میں کہا ہے کہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں ہے، اگر میری جماعت اور اتحادی میرے ساتھ ہیں تو اپوزیشن سے فرق نہیں پڑتا۔

جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمد لِلّٰہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں ہے، جس دن میری جماعت اور اتحادیوں کی اکثریت نے عدم اعتماد کیا تو خود چلا جاؤں گا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی اور اتحادیوں کے ساتھ نہ ہونے پر مجھے ایوان کا سربراہ ہونے کا حق نہیں ہو گا۔