نعمان اعجاز کا بیٹا والد کو ٹکر دینے کیلئے تیار

September 15, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان نے بھی شوبز میں کامیاب انٹری دے دی ہے۔

دونوں باپ بیٹا جلد ایک ساتھ ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ میں نظر آئیں گے، سنگِ ماہ کی پہلی جھلک میں زاویار نعمان بالکل اپنے والد کے ہم شکل لگ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زاویار نعمان اور نعمان اعجاز کی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے موازنہ کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ زاویار اپنے والد کو ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نعمان اعجاز کا بیٹے کے ساتھ پہلا پراجیکٹ دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔