عدلیہ کو بھی اثاثوں کے متعلق جوابدہ ہونا ہوگا، اسد عمر

September 15, 2021

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عدلیہ آزاد ضرور ہونی چاہیے مگر قانون سے بالاتر کسی صورت نہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ عدلیہ کو بھی اثاثوں کے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے، احتساب کی بات جمہوری نظام کے تحت ہی کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت کا پروان چڑھنا ممکن نہیں، کرپشن اور فراڈ کا جواب عدالت میں ہی دینا ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات نظر انداز کرکے حکومت، اپوزیشن کو آئین سازی سے متعلق اکٹھے ہونا ہوگا۔