جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

September 15, 2021


جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔