افغانستان کے نائب عبوری وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر منظرعام پر آگئے

September 16, 2021


افغانستان کے نائب عبوری وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر منظرعام پر آگئے، انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ قندھار میں اپنی رہائش گاہ پر صحیح سلامت ہوں۔

ملا عبدالغنی برادر نے صدارتی محل میں کسی تصادم سے متعلق باتوں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

نائب عبوری وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ طالبان قیادت کے درمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں، کابل سے کسی کام کیلئے سفر پر تھا، اس لئے میڈیا تک رسائی نہ ہوسکی۔