چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کوئی ریفرنس تیار ہورہا نہ چیئرمین نیب کی توسیع کامعاملہ وزیراعظم آفس آیا ‘ فواد

September 16, 2021

اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان میں فیک نیوز اور میڈیا ورکرز کا جواستحصال ہے یہ دو بہت اہم معاملات ہیں جن کی روک تھام کیلئے ضوابط بنانے ہیں ‘چیئرمین نیب کی توسیع کا معاملہ ابھی وزیراعظم آفس میں نہیں آیا‘چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کوئی ریفرنس تیار نہیں کررہے ۔ چیئرمین نیب کی توسیع کا معاملہ ابھی وزیراعظم آفس میں نہیں آیا ‘اس کے مطابق جو بھی بات چیت آگے بڑھے گی اس کو دیکھ لیں گے۔چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کوئی ریفرنس تیار نہیں کررہے ۔