ایران کو ممنوعہ لیبارٹری آئٹمز اشیاء برآمد کرنے پر جرمن تاجر گرفتار

September 17, 2021

برلن(پی پی آئی)جرمن پولیس نے ایران کو ممنوعہ لیبارٹری آئٹمز اشیاء برآمد کرنے پر ایک ایرانی نژاد جرمن تاجر کو گرفتار کیا ہے۔ اس تاجر پر الزام ہے کہ اس نے ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کے لیے لیبارٹری کا سامان فراہم کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایران میں جو ممنوعہ سامان برآمد کیا گیا ہے، اس کی مالیت ایک اعشاریہ ایک ملین یورو سے زائد بنتی ہے۔ علاوہ ازیں اس کیس میں ملوث دو دیگر افراد کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے لیکن ان دو ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔