نیوزی لینڈ کی ٹیم کو واپس لینے کل چارٹرڈ طیارہ آ رہا ہے، وسیم خان

September 17, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو واپس لینے کل چارٹرڈ طیارہ آ رہا ہے۔

سی ای او پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ یہ افسوسناک امر ہے اور جو بھی ہوا غلط ہوا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیریز کی منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے اچانک فیصلے سے انتہائی مایوسی ہوئی، یہ سیریز کرکٹ کے متعدد شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں لاسکتی تھی۔

بابر اعظم نے کہا کہ مجھے پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے، ہمیں اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے۔