کراچی: منشیات فروخت کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں سے تحقیقات میں پیش رفت

September 17, 2021


کراچی میں منشیات فروخت کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں سے تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس اہلکار ڈی ایس پی سچل کے سابقہ گن مین تھے۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت میں ملوث ڈی ایس پی سچل کا موجودہ گن مین فرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سچل کے فرار گن مین کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع ک کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سچل کو مقدمے میں چالان کیا جائے گا۔