نور مقدم کے والد کو اپنی بیٹی کیلئے انصاف کب ملے گا، ماہرہ خان کا حکمرانوں سے سوال

September 18, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان نے حکمرانوں سے سوال کیا ہے کہ نور مقدم کے والد کو اپنی بیٹی کے لئے انصاف کب ملے گا۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر نور مقدم کے والد کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ کیا اس باپ کو اپنی بیٹی کے لئے انصاف ملے گا؟ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان اور شیریں مزاری سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ ہم کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ آخر مسئلہ کیا ہے؟واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کو 23 ستمبر کو طلب کر لیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری کے بعد چالان کی کاپیاں تقسیم ہوں گی۔آئندہ سماعت پر عدالت نے تھراپی ورکس کے 6ملزمان کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔