بحری جہاز پر لدے کیمیائی مواد کا معاملہ تاحال جوں کا توں

September 18, 2021

حب(نامہ نگار) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر60پرپانچ ماہ سے لنگر انداز ناکارہ بحری جہاز پر لدے کیمیائی مواد کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا،محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کی جانب سے پلاٹ کو بغیرکسی موثر حکمت عملی کے کھول دیا گیا ہے، مذکورہ پلاٹ کے مالک کو محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کی جانب سے جزوی طور پر کھول کر پرانا سامان نکالنے کی اجازت تو دی گئی تھی مگر گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود پلاٹ کو کھلا رکھناصوبائی اور وفاقی اداروں پر سوالیہ نشان کھڑا کررہا ہے،گزشتہ دو ماہ سے پلاٹ پرنہ تو اسکریپ کی لوڈنگ ممکن ہوسکی ہے اور نہ ہی ان لوڈنگ حتی کے پلاٹ پر کام کرنے والے محنت کشوں کو بھی پلاٹ مالک کی جانب سے فارغ کردیا گیا ہے مگر اسکے باوجود پلاٹ کو ذاتی آمدورفت کے لئے کھلارکھنا باعث تشویش ہے ،پلاٹ مالکان کی جانب سے پرانا سامان تو باہر نکال لیا گیا ہے مگر محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان نے تاحال پلاٹ مالکان کو پلاٹ کھلا رکھنے کی کیوں اجازت دے رکھی ہے اور کن بنیادوں پر پلاٹ کو تاحال سیل نہیں کیا گیا ہے جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے۔