پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کے قافلے میں پولیس افسر کی گاڑی داخل ہونے پر کھلبلی

September 18, 2021

راولپنڈی(خبرایجنسی) پاک نیوزی لینڈ ون ڈے کرکٹ سیریز کے پریکٹس سیشن اور ٹرافی کی تقریب رونمائی کیلئے کرکٹ ٹیموں کی اسٹیڈیم کی جانب موومنٹ کے دوران ٹیموں کو لانے والے قافلے کے روٹ میں راولپنڈی پولیس کے اعلی افسرکی گاڑی داخل ہونے پر سیکورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی،سیکورٹی ڈیوٹی پرتعینات پولیس حکام و عملے کی بروقت مداخلت پر کانوائے کی جانب بڑھتی افسرکی گاڑی کو رکوالیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کے قریب اسوقت سیکورٹی سے متعلقہ حکام میں کھلبلی مچ گئی جب پاک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ میں سیکورٹی نقطہ نگاہ سے پہلے سے مرتب روٹ کو اچانک تبدیل کرکے فیض آباد کی جانب سے ون وے پر اسٹیڈیم کی جانب لایا جارہا تھا،سیکورٹی کور فراہم کرنے والی کچھ گاڑیاں سڑک کی مخالف سائیڈ پر تھیں، ٹیموں کو لانے والا کانوائے ون وے پر محو سفر تھا کہ اچانک 6thروڈ راولپنڈی کی جانب سے آنے والے راولپنڈی پولیس کے سینئر آفیسر کی گاڑی انتہائی تیزی سے شمس آباد ڈبل روڈ (اسٹیڈیم روڈ)کو کراس کرتی ہوئی مری روڈ پر فیض آباد کی جانب بڑھتی چلی گئی جس جانب ون وے پر وی وی آئی پی موومنٹ ہورہی تھی ۔