فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، بھانجی نائلہ اسد کے وارنٹ جاری

September 18, 2021

لاہور (نمائندہ جنگ )جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹائون کچہری قمر زمان نے عدالت میں پیش ہونے پرفیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے ،عدالت کے روبرو انکے وکیل عدنان رامے نے موقف اختیار کیا کہ محمود بھٹی کی ملک میں غیرموجودگی میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ، اب وطن آگئے ہیں اور عدالت میں پیش ہوگئے، سمن آباد میں محمود بھٹی کی والدہ کے مکان پر بھانجی نائلہ اسدنے قبضہ کررکھا ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، عدالت نے عدم پیشی پر نائلہ اسد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔