کمشنر کی افسران کو جلالپور اری گیشن پراجیکٹ پر جاری کام کی نگرانی کی ہدایت

September 18, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے جلالپور اریگیشن کینال کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ پر جاری کام کی کڑی نگرانی کریں تاکہ منصوبے کو معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جا سکے۔دریں اثناء انہوں نے ضلع جہلم کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کرنے اور روزانہ کی انسپکشن بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔