کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آٹھ بسیں بند ، جرمانہ عائد

September 18, 2021

راولپنڈی( اپنے رپورٹرسے)ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے افسران نے شہر کے مختلف اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ روٹس کا معائنہ کیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر آٹھ بسوں کوبند کردیا۔ اور مجموعی طور پر 21ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ آر ٹی اے کے افسران نے بس اڈوں اور گاڑیوں میں سماجی فاصلہ پر عملدرآمد اور ماسک کی پابندی کا جائزہ لیا۔