لاہور تا ملتان موٹر وے پولیس کا ڈرون کیمروں کا استعمال

September 18, 2021


موٹر وے پولیس کی جانب سے لاہور سے ملتان جانے والی موٹر وے پر پٹرولنگ کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جانے لگا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ڈرون کیمروں سے موٹر وے پر ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔

موٹر وے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کرنے اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔

موٹر وے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرون کیمروں کا استعمال جرائم کی روک تھام کے لیے بھی مدد فراہم کرے گا۔