کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جدید ترین ’’ڈرون ٹیکنالوجی‘‘ کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی شروع کردی گئی اور موٹر وے پولیس نے ایم۔ نائن پر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا ، قوانین کی خلاف ورزی پر ویڈیو دکھا کر چالان کاٹے گئے، جب کہ ڈرائیورز اور گاڑی مالکان کی کائونسلنگ بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو یہاں روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیو ٹ (آر ایس ٹی آئی)میں ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس، ساؤتھ زون علی شیر جکھرانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ملک میں پہلی بار آج موٹروے پولیس دور حاضر کے تقاضوں کے پیش نظر جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک چالان شروع کرنے جا رہی ہے۔