• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا آغاز

موٹروے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا آغاز کردیا ہے، کل سے ڈرون کیمروں کے ذریعے چالان ہوں گے۔

حکام کے مطابق موٹروے پولیس نے ڈرون کیمرے خرید لیے ہیں، جن کے ذریعے سے کل سے چالان شروع کیے جائیں گے۔

موٹروے پولیس حکا کے مطابق اوور اسپیڈنگ سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر چالان کیے جائیں گے اور امن و امان کی صورتحال اور اطراف پر نظر بھی رکھی جائے گی۔


حکام کے مطابق حادثےکی صورت میں بھی ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا اور ٹریفک جام کے دوران بھی امن و امان کی صورتحال مانیٹر کی جائے گی۔

موٹروے پولیس حکام کے مطابق ڈرون کیمروں کے باقاعدہ استعمال کا افتتاح کل ڈی آئی جی موٹرویز کریں گے۔

تازہ ترین