موسیقار اپنی بالکونیوں سے پرفارم کرنے لگے

September 18, 2021


نیو یارک میں موسیقار اپنی بالکونیوں سے پرفارم کرنے کے لیے اکٹھے ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے اس مشکل ترین دور میں دُنیا بھر میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا جارہا ہے تاکہ ہر ایک شخص اس وبا سے محفوظ رہ سکے۔

اب ایسے میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ نیویارک شہر کی ہے جہاں موسیقاروں نے اپنے مداحوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے انوکھا اقدام کیا۔

نیویارک کے موسیقاروں نے اپنی اپنی بالکونیوں میں کھڑے ہوکر شاندار میوزک پرفارمنس دی جوکہ اُن کے مداحوں اور محلے داروں نے بہت پسند کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام موسیقار اپنے گھر کی بالکونیوں میں کھڑے ہوکر پرفارمنس دے رہے ہیں جبکہ دیکھنے والے اُنہیں خوب داد دہے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’یہ پرفارمنس اُن افراد کے لیے ہے جو حالیہ طوفان میں شدید متاثر ہوئے۔‘

صارفین کی جانب سے نیویارک کے موسیقاروں کی اس پرفارمنس کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔