نامور بلے باز کو بطور کپتان ٹرافی اٹھانے کےلیے 5 سیزنز انتظار کرنا پڑا۔ وہ 2022 میں کراچی کنگز کپتان رہے جبکہ 2023 سے پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے ہرا کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ زلمی نے 8 سال بعد ٹائٹل جیتا ہے۔