• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قازقستان کا ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا اعلان

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

وسطِ ایشیاء کے مسلم اکثریتی ملک قازقستان نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے دورۂ قازقستان کے موقع پر اپنے ہم منصب صدر قاسم جومارت توقایف سے ملاقات کی۔

صدر قازقستان نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیمی معاہدے میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ کے ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے اور تعاون بڑھانے کی عالمی کوششوں کی حمایت ہے۔

واضح رہے کہ وسطی ایشیاء کے تمام ممالک کے اسرائیل سے 1990ء کی دہائی سے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید