شہزاد اکبر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

September 18, 2021

مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اس حوالے سے ایک بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

مشیر داخلہ برائے احتساب کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔